درگاہ حضرت بل کے لئے جدید برقی رو نظام

درگاہ حضرت بل کے لئے جدید برقی رو نظام

نجی کمپنی Enron Group Of Engineers نے نبھایا کلیدی رول

نیوز ڈیسک

سرینگر// آثار شریف درگاہ حضرت بل کی تزئین و آرائش اور بحالی کے حوالے سے جہاں حکومتی سطح پر کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور زائرین کی سہولیت کے لئے بھی نئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،وہیں درگاہ کے لئے بجلی کی ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے جدید برقی رو نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔آثار شریف درگاہ حضرت بل کی برقی رو کی بغیر خلل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ بجلی نے ایک نجی کمپنی (Enron Group Of Engineers) کیساتھ اشتراک کرکے جدید خطوط پر استوار علیحدہ پاﺅ ر اسٹیشن قائم کیا ہے ۔

یہ پاﺅر اسٹیشن درگاہ احاطے کے جنوب میں واقع ہے ۔ نجی کمپنی (Enron Group Of Engineers) کے منیجنگ ڈائریکٹر نجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اس پاﺅر اسٹیشن کو جدید تقاضوں کے عین مطابق تعمیر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید برقی رو نظام کے تحت اس پاﺅر اسٹیشن میں جدید طرز کی مشینری اور ٹرانسفار مر نصب کئے گئے ہیں اور اس پاﺅر اسٹیشن کو فیٹر ایک اور چار سے بجلی فراہم ہوتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ایک ماحول دوست آٹومیٹک جنریٹر بھی یہاں نصب کیا گیاہے ،جو ہمہ وقت درگاہ حضرتب کی بجلی سپلائی کو برقرار رکھتا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ نجی کمپنی نے محض ایک برس میں ہی اس پروجیکٹ کو مکمل کرکے متعلقہ حکام کو سونپ دیا ہے ۔جدید طرز کے اس پاﺅر ہاﺅس میں تعینات ملازمین کا کہنا ہے کہ اب درگاہ حضرت بل کی بجلی سپلائی 24گھنٹے یقینی بن گئی ۔درگاہ حضرت بل کی اپنی ایک تاریخی اہمیت ہے ،یہ درگاہ کشمیر کا سب سے مقدس مانے جانے والا قابلِ احترام مقام ہے،جو شہرہ آفا ق ڈل جھیل کے کنارے پہواقع ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.