دریں اثنا ملک میں اب تک 44 لاکھ 49 ہزار 552 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12،899 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ سات لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران17،824 مریض صحتمند ہوئے ، جس سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 80 ہزار 455 ہوگئی ہے۔ وہیں،ایکٹیو کیسزکی تعداد 5032 سے گھٹ کر 1.55 لاکھ رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 107 مریض فوت ہوئے جس سے ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 703 ہوگئی۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.13 فیصد، ایکٹیو کیسزکی شرح 1.44 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.43 فیصد ہے۔
یواین آئی