سری نگر/ وسطی ضلع گاندر بل کے کنگن علاقے میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک واردات میں گاڑیوں کے پرزوں کی ایک دکان مکمل طور خاکستر ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے کنگن کے مین مارکیٹ میں جمعرات کی صبح قریب آٹھ بجے گاڑیوں کے پرزوں کی ایک دکان سے اچانک آگ نمود ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مقامی فوجی یونٹ اور محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی نے جائے واردات پر پہننچ کر آگ کو قابو میں پالیا لیکن دکان کو مکمل طور خاکستر ہونے سے بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
مذکورہ ذرائع نے مالک دکان کی شناخت عادل معراج ولد معراج الدین ساکن حسن آباد کنگن کے بطور کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگ گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔
یو این آئی