بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
22.1 C
Srinagar

کشمیر: درجنوں سرحدی علاقے اپنے ضلع ہیڈکوارٹروں سے ہنوز منقطع

سری نگر/ وادی کشمیر کے درجنوں سرحدی علاقوں بشمول کیرن، کرناہ، مژھل اور ٹنگڈار قصبوں کا پیر کے روز تیسرے دن بھی اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں کے ساتھ رابطہ منقطع رہا۔

ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پیر کے روز درماندہ گاڑیوں کو ہی جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت تھی۔

قومی شاہراہ ہفتے کے روز ہونے والے برف باری سے پھلسن پیدا ہونے کی وجہ سے بند کر دی گئی تھی اور اتوار کی دوپہر کو اس پر ٹریفک کی نقل حمل بحال کر دی گئی تھی۔

متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر پیر کے روز صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ کو رواں سال کے یکم جنوری سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی گذشتہ زائد از دو ماہ سے ٹریفک مسلسل بند ہے۔
دریں اثنا وادی کے درجنوں سرحدی علاقوں بشمول کیرن، کرناہ، مژھل اور ٹنگڈار قصبوں کا پیر کو تیسرے روز بھی اپنے اپنے ضلع ہیڈکوارٹروں کے ساتھ

رابطہ منقطع رہا جبکہ ضلع بانڈی کے گریز قصبہ کا اپنے ضلع ہیڈ کوارٹر سے یکم جنوری سے رابطہ منقطع ہے۔پولیس کنٹرول روم کپوارہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع کے درجنوں سرحدی علاقوں کا ہیڈ کوارٹر کے ساتھ رابطہ تین دنوں سے منقطع ہے۔

انہوں نے بتایا کیہ سادھنا ٹاب، زیڈ گلی اور پھر کیاں پاس پر دو سے تین فٹ برف جمع ہے جس نے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل منقطع کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موسم میں بہتری واقع ہوتے ہی برف ہٹانے کے لئے مشینوں کو کام پر لگا دیا جائے گا۔

پولیس کنٹرول روم بانڈی پورہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قصبہ گریز یکم جنوری سے اپنے ضلع پیڈ کوارٹر سے منقطع ہے۔انہوں نے بتایا کہ راز دان پاس جو گریز کو اپنے ضلع ہیڈ کوارٹر کے ساتھ جوڑتا ہے، پر کئی فٹ برف جمع ہے، پر تازہ برف باری ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کا ہفتے کے روز ہونے والی تازہ برف باری سے ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ مقطع ہوا تھا اور وادی کے میدانی علاقوں میں بھی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل متاثر ہوئی تھی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img