بجبہاڑہ میں خاتون ہیٹر سے پیدا گیس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں پیر کو ایک37سالہ خاتون کوئلے کی بخاری سے پیدا گیس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مسعودہ اختر زوجہ عبد ارشید دھوبی اور اس کی بیٹی کو بجبہاڑہ کی کریوا کالونی میں ان کے گھر کے اندر بے ہوش پایا گیا۔
دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مسعودہ کو مردہ قرار دیا جبکہ اُس کی بیٹی کو علاج کے بعد رخصت کیا گیا۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ ڈاکٹر بی ایس تلا نے واقعہ کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ خاتون کی موت بظاہر گیس ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہوئی ہے
سرینگر کے اسپتال میں سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں زیر علاج ایک 50 سالہ سی آر پی ایف اہلکار کی پیر کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی اہلکار کی شناخت سدھیر پرتی ہار کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 86 بٹالین سے وابستہ تھا۔