شدید ٹھنڈ:کولگام میں بکروال گھرانے کے2کمسن بچے لقمہ اجل

شدید ٹھنڈ:کولگام میں بکروال گھرانے کے2کمسن بچے لقمہ اجل

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں پیر کو جموں کے ریاسی ضلع سے تعلق رکھنے والے بکروال گھرانے کے دو بچے شدید ٹھنڈ کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے۔یہ واقعہ ضلع میں دیوسر علاقے کے برنل لامڑ علاقے میں پیش آیا۔

نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ بکروال گھرانے کے افراد ایک ٹینٹ میں رہائش پذیر تھے اور سنیچر کی رات شدید ٹھنڈ کی وجہ سے اُن میں شامل ایک کمسن بچہ لقمہ اجل بن گیا۔مذکورہ بچے کی شناخت10سالہ ساحل زبیر ولد زبیر احمد منڈھر ساکن ریاسی کے طور ہوئی ہے۔

گذشتہ شب بھی مذکورہ گھرانے کی ایک6سالہ بچی شدید ٹھنڈ کی وجہ سے بے حد بیمار ہوگئی جس کی شناخت 6سالہ شازیہ جان کے طور ہوئی ہے۔ شازیہ کو نزدیکی اسپتال لیجانے کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی۔

تحصیلدار دیوسر عبد الرشید نے کے این او کو بتایا کہ مذکورہ بکروال گھرانے کو قبل از وقت ہی نزدیکی سکول میں پناہ لینے کیلئے کہا گیا تھا لیکن اُنہوں نے نہیں مانا۔

تحصیلدار کے مطابق جب مذکورہ گھرانے نے منتقل ہونے سے انکار کیا تو سنیچر کو اُنہیں راشن اور کمبل فراہم کئے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.