رام بن میں ٹرک ندی میں جاگری،ڈرائیور سمیت 2افراد لاپتہ،ایک زخمی

رام بن میں ٹرک ندی میں جاگری،ڈرائیور سمیت 2افراد لاپتہ،ایک زخمی
سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں ایک ٹرک رامسو کے نزدیک لڑھک کرایک ندی میں گرجانے کے بعد ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔یہ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا۔
خبر رساں ادارے یو این آءی کے مطابق مذکورہ ٹرک شیر بی بی علاقے میں شاہراہ سے لڑھک کر ندی میں جاگری۔
حادثے کے فوراً بعد بچاو کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران ایک شخص کو زخمی حالت میں بر آمد کیا گیا۔زخمی شخص کو بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا۔آخری اطلاعات ملنے تک تاہم ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کی تلاش جاری تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.