جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا کے 192 نئے کیسز کی تصدیق

اورنگ آباد،/مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں پیر کی صبح تک کورونا کے 192 نئے کیسز پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔
صحت افسران نے آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دریں اثناء کورونا وائرس سے مزید دو مریض ہلاک ہو گئے۔ علاقے کے تمام آٹھ ضلع ہیڈکواٹر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد میں 38 نئے کیسز، دو کی موت، ناندیڑ میں 34، لاتور میں 32، بیڈ میں 31، پربھنی میں 21، عثمان آباد میں 14، جالنا میں 13 اور ہنگولی میں نو نئے کیسز سامنے آئے ہیں

Popular Categories

spot_imgspot_img