ری نگر، / انڈین ائر فورس (آئی اے ایف) نے بدھ کے روز سری نگر اور کرگل میں پھنسے 75 مسافروں کو اپنے اپنے گھر پہنچایا اے این 32کرگل کورئر سروس کے کواڈینیٹر عامر علی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ایف کے ایک طیارے نے بدھ کے روز کل 75 مسافروں کو اپنے اپنے گھر پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ طیارے نے 21 مسافروں کو کرگل سے سری نگر جبکہ 27 مسافروں جن میں دو بچے بھی شامل تھے، کو سری نگر سے کرگل لایا اور 27 مسافروں کو کرگل سے جموں پہنچایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں 14 جنوری کو اس طیارے کے ذریعے مسافروں کو کرگل سے سری نگر لایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ لداخ یونین ٹریٹری کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ کو پھسلن اور برف جمع ہونے کے پیش نظر سال رواں کے یکم جنوری سے موسم سرما کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
سال گذشتہ پہلی بار اس شاہراہ کو ماہ دسمبر کے آخر تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھلا رکھا گیا تھا