سری نگر: منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں چرس جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ پولیس کی ایک ٹیم نے ناکہ چیکنگ کے دوران ٹینگ پونہ روڈ پر دو افراد کو روکا جو کوئیل سے ٹینگ پونہ کی طرف آ رہے تھے جنہوں نے دو نائلون بیگ اٹھا رکھے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 20.675 کلو چرس چورا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت تنویر احمد وگے ولد بشیر احمد وگے ساکن کند جن بڈگام اور محمد مقبول شاہ ولد محمد عبداللہ شاہ ساکن واش بگ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 5/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں کہا کہ پلوامہ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔





