گپکار الائنس کو بدنام کرنے کے لئے بدگمانیاں پھیلائی جا رہی ہیں: محبوبہ مفتی

گپکار الائنس کو بدنام کرنے کے لئے بدگمانیاں پھیلائی جا رہی ہیں: محبوبہ مفتی

ری نگر، 12 جنوری : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ برائے (پی اے جی ڈی) کو بدنام کرنے کے لئے جان بوجھ کر بد گمانیاں پھیلائی جار ہی ہیں انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی سے دلی کی ٹانگیں لڑ کھڑا رہی ہیں لہذا آنے والے دنوں میں بدگمانیوں کی اس مہم میں مزید شدت لائی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی کے ساتھ کی جانے والے سختیوں سے ہمارا حوصلہ پست نہیں ہوگا۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر چند ٹویٹس میں کیا۔
ان کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’ پیپلز الاینس برائے گپکار اعلانیہ (پی اے جی ڈی) سے متعلق غیرضرور قیاس آرائیوں کے بیچ ،میں کچھ چیزوں کو واضح کرنا چاہتی ہوں ۔اس عظیم اتحاد کا مقصد چھوٹے انتخابی فائدے نہیں بلکہ یہ اتحاد ایک بڑے مقصد کے لئےمحو جدوجہد ہے یعنی جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی‘۔
موصوفہ نے کہا کہ پی اے جی ڈی کا بی جے پی اور ان کے ہمنواؤں کو جمہوری اداروں پر قابض ہونے سے دور رکھنے کا مقصد پورا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.