جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

سرینگر میں لاپتہ شہری کی لاش مسجد کے غسل خانے سے بر آمد

سرینگر//سرینگر میں گذشتہ روز لاپتہ ہوئے ایک شہری کی لاش سنیچر کو ایک مسجد کے غسل خانے سے بر آمد ہوئی ہے۔نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق عبد القیوم خان ولد مرحوم عبد الرحمان خان ساکن گلی کدل زونی مر، سرینگر کی لاش کو آج صبح شیر بھٹ علاقے کی ایک مسجد کے غسل خانے میں پایاگیا۔
اطلاعات کے مطابق55سالہ خان گذشتہ روز سے لاپتہ تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img