جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

پٹن میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

بارہمولہ //شمالی ضلع بارہمولہ کے نہال پورہ پٹن علاقے میں منگل کی صبح ایک ہی کنبہ کے تین افراد کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے لاشیں ملنے کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ کنبے کے سربراہ محمد مقبول لون اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ان کے گھر پر مردہ پائے گئے۔خیال کیا جاتا ہے کہ اُن کی موت کمرے میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوئی۔
ادھر ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مذکورہ افراد کے موت کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے اور اس کیلئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img