سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں ایک خاتون نے اُس وقت سڑیچر پر بچے کو جنم دیا جب اُسے اسپتال لیجایا جارہا تھا۔ ضلع میں بھاری برفباری کی وجہ سے سڑکیں بند پڑ ی ہیں۔
یہ واقعہ ضلع کے کیلر علاقے میں پیش آیا جہاں اختر جان ساکن زرکن نامی ایک خاتون کو سٹریچر پر نزدیکی اسپتال لیجایا جارہا تھا۔