بورڈ اور یونیورسٹی امتحانات ملتوی

بورڈ اور یونیورسٹی امتحانات ملتوی

بدھ کو منعقد ہونے والا گیارہویں جماعت کا امتحان ملتوی

سرینگر//جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے منگل کو اعلان کیا کہ 6جنوری یعنی بدھ کو گیارہویں جماعت کا امتحان موسم کی مسلسل خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
جوئنٹ سیکریٹری بورڈ، کشمیر ڈویژن کے مطابق 6جنوری کو جو گیارہویں جماعت کا امتحان لیا جانے والا تھا اُسے ملتوی کیا گیا ہے۔مذکورہ پرچے کے امتحان کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

کشمیر یونیورسٹی کے تحت 6اور7جنوری کو لئے جانے والے یو جی ، بی ڈی ایس امتحانات ملتوی

سرینگر//دانشگاہ کشمیر نے منگل کو اعلان کیا کہ کل اور پرسوں یعنی بدھ اور جمعرات کو یو جی اور بی ڈی ایس کے امتحانات ملتوی کئے جاتے ہیں۔ کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد اے ناوچو کے مطابق یہ فیصلہ موسم کی مسلسل خرابی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایس فائنل اور یو جی چھٹے سمسٹر کیلئے جو امتحانات جمعرات کو لئے جانے والے تھے اُنہیں بھی ملتوی کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی شدہ امتحانات کے انعقاد کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.