منگل, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۴
23.8 C
Srinagar

جموں وکشمیر انتظامیہ سے لاوے پورہ تصادم میں تحقیقات کرانے کو کہا گیا ہے: اشوک کول

سری نگر/ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ نے یونین ٹریٹری حکومت سے لاوے پورہ تصادم میں تحقیقات کرانے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منتخب ہوئے عوامی نمائندوں کو حکومتی امور کے متعلق تربیت دی جائے گی۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔ان کا لاوے پورہ تصادم کے بارے میں کہنا تھا: ’جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ نے یونین ٹریٹری حکومت سے لاوے پورہ تصادم میں تحقیقات کرانے کی تاکید کی ہے کہ آیا کچھ غلط ہوا ہے کہ نہیں۔ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو وہ بھی سامنے آئے گا اور کچھ غلط ہی نہیں ہوا ہے تو وہ بھی ظاہر ہوگا‘۔


ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے۔بتادیں کہ 30 دسمبر کو ہونے والے لاوے پورہ تصادم میں تین مبینہ جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔مہلوکین کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ مہلوکین بے قصور ہیں جن میں سے دو طلاب علم تھے۔تاہم پولیس نے اہلخانہ کے دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔


مسٹر کول نے کہا کہ حال ہی میں منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں کو تربیت دی جائے تاکہ وہ حکومتی امور سے روشناس ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تربیت فراہم کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو پنچایت و بلاک سطح پر ان نمائندوں کو تربیت فراہم کریں گے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار نمائندوں کو تربیت فراہم کی جائے گی اور اس کے بعد ضلع سطح پر تربیتی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img