جمعرات, نومبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.4 C
Srinagar

کولگام میں جنگجو اعانت گرفتار ،پونچھ میں ہتھیار ضبط

پولیس کا ضلع کولگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

سری نگر/ پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 34 آر آر اور جموں و کشمیر کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک ٹیم نے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ایک جنگجو اعانت کا گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے دھماکہ خیز مواد کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت ظہور احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔


موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی ایم افض

پولیس کا پونچھ میں ایل او سی کے قریب اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ

جموں/جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں جنگجوؤں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی پونچھ رمیش اگروال نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 28 دسمبر کو پکڑے جانے والے تین جنگجو اعانت کاروں کے انکشاف پر سیکورٹی فورسز نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب دابی گاؤں میں اتوار کی صبح ایک تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں ایک پستول، تین پستول میگزین، 35 گولیاں اور 5 گرینیڈ شامل ہیں۔
موصوف نے بتایا کہ جموں وکشمیر غزنوی فورس کے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے تیسری بار اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگجوؤں کا یہ گروپ جموں میں جنگجویانہ سرگرمیوں کے علاوہ فرقہ وارانہ فسادات کو بھی ہوا دینے کی کوشش کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگجوؤں کے پاکستانی ہینڈلرس سر حد پا رسے بھارتی علاقوں میں چوری چھپے اسلحہ و گولہ بارود ڈالتے ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img