کشمیر: موسم خشک مگر سردیوں کا زور بدستور جاری، برف باری کی پیش گوئی

کشمیر: موسم خشک مگر سردیوں کا زور بدستور جاری، برف باری کی پیش گوئی

سری نگر/ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ ناجماد سے مزید نیچے گر جانے سے سردیوں کا زور بدستور جاری ہے جس لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ وادی میں 2 جنوری سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث 4 اور 5 جنوری کو درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری متوقع ہے۔
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ جمعے کے روز مرمتی کام کے پیش نظر بند رہی۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مرمتی کام کے پیش نظر جمعے کے روز ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل کو بند رکھا گیا۔
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر- لیہہ شاہراہ کو جمعرات کے روز بند کر دیا گیا جبکہ وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ زائد از دو ہفتوں سے ٹریفک بند ہے۔
 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.