ضلع ریاسی میں ایک شخص گرفتار، اس کی تحویل اسلحہ بر آمد: جموں پولیس کا دعویٰ

ضلع ریاسی میں ایک شخص گرفتار، اس کی تحویل اسلحہ بر آمد: جموں پولیس کا دعویٰ

جموں// جموں پولیس نے ضلع ریاسی میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے جمعے کے روز تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ضلع ریاسی میں ایک شخص کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو بھی ضبط کیا۔

انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت محمد یوسف ساکن دیول ماہور ریاسی کے بطور کی۔
موصوف نے کہا کہ گرفتار شدہ نے پوچھ گچھ کے بعد انکشاف کیا کہ اس نے لور انگرالہ گاؤں میں ایک جگہ کچھ اسلحہ و گولہ بارود چھپا رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے تلاشی کے دوران مذکورہ مقام سے 5 گرینیڈ، 9 پستول اور کچھ گولہ بارود بر آمد کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.