پولیس کا بارہمولہ میں ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

پولیس کا بارہمولہ میں ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

سری نگر/پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جہلم اسٹیڈیم کے نزدیک ایک ناکہ کے دوران ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 29 دسمبر کو انہیں ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ جنگجو یا جنگجو اعانت کار غیر قانونی ہتھیار سمیت بارہمولہ سے ہندوارہ کی طرف جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اطلاع کے پیش نظر بارہمولہ پولیس کی ایس او جی، فوج کی 46 آر آر اور سی آر پی ایف کی 53 بٹالین سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ بارہمولہ میں داخل ہونے والے تمام پوائیٹس پر ناکے لگا دئے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران جمعرات کی شام قریب چھ بجے بارہمولہ – ہندوارہ شاہراہ پر جہلم اسٹیڈیم کے نزدیک لگائے گئے ناکے سے ایک ماورٹی آلٹو کار زیر نمبر JK05G – 1675 نے تیزی سے نکلنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ تاہم وہاں موجود سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے مسعتدی کا مظاہرہ کرکے کار کو روکا اور اس کے ڈارئیور کو گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پوچھ تاچھ کرنے پر گرفتار شدہ ڈرائیور نے اپنا نام عابد بتایا جو اس کا اصلی نام نہیں تھا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ کی شناخت آصف گل ولد غلام محمد الائی ساکن کانسی پورہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے جو ٹی آر ایف نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ اعانت کار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ کی جب تلاشی لی گئی تو اس کے بیگ سے چینی ساخت کے تین گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.