ملک میں کورونا کے 20 ہزار نئے کیسز ، بایوٹیک اورفائزرویکسین کو ڈبلیو ایچ اوکی منظوری

ملک میں کورونا کے 20 ہزار نئے کیسز ، بایوٹیک اورفائزرویکسین کو ڈبلیو ایچ اوکی منظوری

نئی دہلی/ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریبا 20 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، تاہم یہ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی عرصے کے دوران اس موذی وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ تھی۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 20،036 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی 23،181 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 98.83 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 96.08 فیصد ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3،402 سے گھٹ کر 2.54 لاکھ رہ گئی اوریہ شرح 2.47 فیصد ہے ۔ اسی عرصے میں 256 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1،48،994 ہوگئی اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

بایوٹیک اورفائزرویکسین کو ڈبلیو ایچ اوکی منظوری

ماسکو//ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے فائزر اور بائیوٹیک کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ عالمی وباکورونا وائرس کی ویکسین کو ہنگامی طوراستعمال کے لئے منظوری دے دی ہے۔
 ڈبلیو ایچ او نے کورونا وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار اس ویکسین کی منظوری دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا”ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے آج ہنگامی استعمال کے لئے فائزراوربایوٹیک ویکسین کو منظوری دے دہی ہے“۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک نے کورونا ویکسین تیار کی ہے ، لیکن ابھی تک ڈبلیو ایچ او نے صرف ان دو ویکسین کو ہی تسلیم کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.