کشمیر:خشک موسم کے بیچ یخ بستہ راتوں کا سلسلہ جاری، 26 دسمبر سے موسم خراب ہونے کی توقع

کشمیر:خشک موسم کے بیچ یخ بستہ راتوں کا سلسلہ جاری، 26 دسمبر سے موسم خراب ہونے کی توقع

سری نگر، 24 دسمبر :وادی کشمیر میں اگرچہ یخ بستہ راتوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے تاہم مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 26 دسمبر سے لے کر 29 دسمبر تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔
متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے ان چار روز کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے تاہم بعد ازاں موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔
ادھر وادی میں جمعرات کو چلہ کلان کے چوتھے دن بھی موسم خشک بھی رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگ صبح کے وقت دیر سے ہی سہی اپنے اپنے کاموں میں مصروف دیکھے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published.