گاندربل میں دو دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

گاندربل میں دو دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

سری نگر، 24 دسمبر:وسطی ضلع گاندر بل کے کنگن علاقے میں دو روز سے لاپتہ ایک 50 سالہ شخص کی جمعرات کی صبح لاش بر آمد ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے چھترگل بالا علاقے میں جمعرات کی صبح ایک 50 سالہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔ انہوں نے متوفی کی شناخت منگا کھاری ولد عبداللہ کھاری کے بطور کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص 21 دسمبر سے لا پتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لوحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شرع کی ہیں۔
یو این آئی ایم افض

Leave a Reply

Your email address will not be published.