جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 16.12 لاکھ افراد ہلاک

جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 16.12 لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / (یواین آئی) مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے دنیا بھر میں 16.12 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 7.22 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں 7.22 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ 12 ہزار 14 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.62 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2.99 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔
جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر موجود ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 98.84 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک 93.88 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز کم ہوکر 3.52 لاکھ رہ گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 355 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.