کسانوں کی تحریک تیز ، انشن کا آغاز

کسانوں کی تحریک تیز ، انشن کا آغاز

نئی دہلی/ زرعی اصلاحات کے قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسان تنظیموں نے پیر کے روز احتجاج کو مزید تیز کردیا اور حکومت پر دباؤ بنانے کے لئے بھوک ہڑتال پر چلے گئے۔

کسان رہنما صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بھوک ہڑتال پر رہیں گے۔ یہ انشن قومی راجدھانی کے غازی پور ، ٹیکری ، سندھو سرحد اور دارالحکومت کے کچھ دیگر مقامات پر کیا جا رہاہے ۔ کاشتکار ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھوک ہڑتال اور احتجاج بھی کریں گے۔ کاشتکار تنظیمیں زرعی اصلاحات کے تین قوانین کو منسوخ کرنے پر قائم ہیں۔

دوسری جانب دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھی بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

کسان تنظیموں نے ہفتہ کے روز اس احتجاج کو تیز کردیا ، جبکہ ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ نے متعدد مرکزی وزرا سے ملاقات کی اور مذاکرات کا دباؤ بڑھایا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.