سرینگر میں دو منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ برآمد

سرینگر میں دو منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر میں دو منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ برآمد
 سر ینگر 12دسمبر:  منشیات کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے دومنشیات فروشوں  کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کر لیا۔
پولیس اسٹیشن شہید گنج نے جہلم مارکٹ بٹہ مالو کے نزدیک  چیکنگ  کے دوران  دو مشکوک شخص کو روکنے کا اشارہ کیا اور ان کی تلاشی لی۔  دوران تلاشی ان کے قبضے سے13گرام  ہرائن برآمد کر لیا۔  ان کو گرفتار کر کے شہید گنج پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زیر حراست رکھا گیا۔ ان کی شناخت وسیم بشیر شیخ ولد بشیر احمد شیخ ساکن پال پورہ نورباغ ، سرینگر اور فیاض احمد صوفی ولد بشیر احمد صوفی ساکن ہمدانیہ کالونی بمینہ ، سرینگر۔
    کے طور پر ہیں۔
 پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شہید گنج میں  قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 156/2020  کو اندراج کیا گیا، اور  مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
 کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔  منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.