یو این آئی
نئی دہلیروزگار کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت نے 22 ہزار 810 کروڑ روپے کی ‘خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا’ کو منظوری دی ہے، جس سے ماہانہ 15 ہزار سے کم تنخواہ پانے والے ملازمین کو فائدہ ہوگا وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کے بعد وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل 22 ہزار 810 کروڑ روپے خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا میں خرچ ہوں گے۔ یہ منصوبہ سال 2020 سے 2023 تک کے لیے ہوگا۔ رواں مالی سال میں 1584 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے تقریبا 58.5 لاکھ ملازمین مستفید ہوں گے۔مسٹر گنگوار نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ ان آجر اداروں کو دیا جائے گا جن میں 1000 ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت آنے والے اداروں میں حکومت ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ میں 24 فیصد حصہ اداکرے گی۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر گنگوار نے دعوی کیا کہ ملک میں منظم شعبے کے ملازمین کی تعداد 10 کروڑ ہوچکی ہے، جو سال 2014 میں چھ کروڑ تھی۔
پبلک وائی فائی سروس شروع کرنے کا وزیر اعظم منصوبہ منظور
حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی سمت میں اگلا قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں پبلک وائی فائی سروس کی فراہمی کے لئے پی ایم وانی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لکشدویپ جزائر کے 11 جزیروں کو 1072 کروڑ روپے کی لاگت سے آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) سے جوڑنے اور اروناچل پردیش کے دور دراز علاقوں اور آسام کے دو اضلاع میں 4 جی سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس (پی ایم وانی) اسکیم کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ اس کے تحت ملک میں پبلک ڈیٹا آفس (PDO) قائم کیے جائیں گے۔ کسی بھی گروسری اسٹور یا پان شاپ یا فوٹو کاپی شاپ کو پی ڈی او بنایا جاسکتا ہے۔ اسے رجسٹریشن کروانا نہیں پڑے گا ، نہ ہی کوئی فیس ادا کرنا ہوگی اور نہ ہی کوئی لائسنس لینا ہوگا۔ اس کے بعد پی ڈی او ایگریگیٹر اور ایپ ڈویلپر ہوں گے۔ مرکزی حکومت انہیں درخواست کے سات دن کے اندر اندر آن لائن رجسٹریشن دے گی۔مسٹر پرساد نے کہا کہ ملک میں 120 کروڑ موبائل فون اور 60 کروڑ اسمارٹ فون ہیں۔ پی ایم وانی اسکیم گاو¿ین میں تیز رفتار براڈ بینڈ وائی فائی انٹرنیٹ سروس مہیا کرے گی۔ یہ خدمات مسابقتی قیمتوں پر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔