ڈی ڈی سی انتخابات :پانچواں مرحلہ, 37حلقوں میں ہوگی ووٹنگ ،299امیدوار میدان میں

ڈی ڈی سی انتخابات :پانچواں مرحلہ, 37حلقوں میں ہوگی ووٹنگ ،299امیدوار میدان میں

جموں /ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے 37 حلقہ ہائے انتخاب کیلئے کل پانچویں مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے ساتھ ہی 58 خالی سرپنچ نشستوں اور 218 خالی پنچ نشستوں کیلئے بھی انتخابات عمل میں لائے جائیں گے ۔ اس ضمن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ 37 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے انتخاب میں سے 17 کشمیر صوبے اور 20 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ایس ای سی نے اُن حلقہ ہائے انتخاب کی تفصیل پیش کی جن پر کل یعنی 10 دسمبر کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی کے 280 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے انتخاب میں سے کل 37 حلقہ ہائے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کشمیر کے 17 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے انتخاب کیلئے 155 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں 30 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ جموں صوبے کے 20 حلقہ ہائے انتخاب میں 144 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں 40 خواتین اُمیدوار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 125 سرپنچ خالی نشستوں کو بھی پانچویں مرحلے کیلئے مشتہر کیا گیا ہے جن میں سے 30 بلا مقابلہ کامیاب قرار دئیے گئے ہیںجبکہ 58 حلقہ ہائے انتخاب کیلئے 175 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں 51 خواتین اُمیدوار بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اس مرحلے کیلئے 1412 پنچ خالی نشستوں کو بھی نوٹی فائی کیا گیا ہے 218 حلقہ ہائے انتخاب میں کل یعنی 10 دسمبر کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ جس کیلئے 527 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں 137 خواتین اُمیدوار بھی شامل ہیں ۔ پانچویں مرحلے میں 827519 رائے دہندگان اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں 433285 مرد اور 394234 خواتین شامل ہیں جن میں سے 439529 صوبہ جموں اور 387990 صوبہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کیلئے یو ٹی بھر میں 2104 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 914 جموں اور 1190 صوبہ کشمیر میں ہیں ۔ 2104 پولنگ سٹیشنوں میں سے 1193 حساس ترین ، 472 حساس اور 439 عام زمروں کے تحت لائے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2104 پولنگ سٹیشنوں میں سے 271 پولنگ سٹیشنوں میں سرپنچ خالی نشستوں اور 229 پولنگ سٹیشنوں میں پنچ خالی نشستوں کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس مرحلے کے انتخابات دس دسمبر 2020 صبح سات بجے سے شروع ہو کر دوپہر دو بجے اختتام پذیر ہوں گے ۔ ایس ای سی نے کہا کہ اس مرحلے کے انتخابات کیلئے تمام لازمی انتظامات بشمول افرادی قوت ، انتخابی مواد ، حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور کووڈ 19 وباءکے پیش نظر رائے دہند گان اور دیگر متعلقین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر پولنگ سٹیشن پر سینی ٹائیزر ، تھرمل سکینر اور ماسک دستیاب رکھے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.