آگرہ:07دسمبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اترپردیش کی تاج نگری آگرہ میں میٹر ریل پروجکٹ کے تعمیراتی کام کا ورچول پروگرام کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر 15ویں واہنی پی اے سی پریڈ میدان میں منعقد پروگرام میں گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔
سنگ بنیاد رکھنےکے بعد مودی نے کہا’آگرہ میں اسمارٹ سہولیات کو فروغ دینے کے لئے پہلے ہی تقریبا 1000کروڑ روپئے کے پروجکٹ پر کام چل رہا ہے