سڈنی، 06 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کو دوسرے ٹی۔
20 مقابلے میں شکست دینے اور سیریز پر قبضہ کرنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دھماکے دار پاری کھیلنے والے ہاردک پانڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پانڈیا اب اپنے فنیشر کے رول کو سمجھ رہے ہیں۔
آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رن بنائے جبکہ ہندوستان نے 19.4 اوور میں چار وکٹ پر 195 رن بنا کر چھ وکٹ سے میچ جیتا
