سری نگر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے سیاچن سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تعینات دستوں کی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور لگن کی ستائش کرتے ہوئے تمام رینکس پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں تاکہ دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں جدید جنگی چلینجز کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔یہ اطلاع فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے سیاچن برگیڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔انہوں نے کہا کہ ‘فوجی سربراہ نے سیاچن "اسکی نوڈ” کا بھی معائنہ کیا، تربیتی ڈھانچے اور اسکئینگ کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا اور انتہائی سخت موسمی اور جغرافیائی حالات میں تعینات جوانوں سے ملاقات کی’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘ انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور لگن کی ستائش کرتے ہوئے تمام رینکس پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں تاکہ دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں جدید جنگی چلینجز کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے’۔





