جمعہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

ڈی ڈی سی انتخابات :50 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے

جموں/ سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے اِنتخابات کا تیسرا مرحلہ جموں و کشمیر کے میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا ہے جس میں 50.53 فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔
ایس ای سی نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے بھاری تعداد میں لوگوں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ صوبہ کشمیرمیں سخت سردی اور صوبہ جموں کے پہاڑی علاقوں کے صبح سویرے لمبی قطاروں میں کھڑے اپنی بھاری کا انتظار کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا گیا ۔
انہوںنے کہا کہ 33ڈی ڈی سی حلقہ ہائے اِنتخابات جن میں سے کشمیر صوبہ کے 16 اور جموں صوبے کے 17حلقہ ہائے انتخابات شامل ہیں ،پُر امن طور پولنگ ہوئی ۔737648 رائے دہندگان میں سے 372643 رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کااستعمال کیا جن میں 199544 مرد اور173099خواتین ووٹران شامل ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ رائے دہندگان میں سے114756کا تعلق کشمیر صوبہ اور 257887کا تعلق جموں صوبے سے تھا۔ انہوںنے مزید کہا کہ 33حلقہ انتخابات کے لئے 2046 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں 1254 کشمیر صوبے اور792جموں صوبہ میں قائم کئے گئے تھے۔
شرما نے مزید کہا کہ جموں صوبہ میں رائے دہندگان کی آج اوسط 68.88فیصد رہی اور سب سے زیادہ ووٹ 75.20فیصد ضلع ریاسی میں ڈالے گئے جبکہ ضلع راجوری میں 72.81رائے دہندگان نے اپنے حق راے کا استعمال کیا۔ اس طری جموں صوبہ میں سب سے کم ووٹ59.51فیصد ضلع ڈوڈہ میں پڑے ۔ کشمیر صوبہ میں31.61فیصد رائے دہندگان نے اپناحق استعمال کیا اور کولگام ضلع میں سب سے زیادہ 64.45 فیصد اور ضلع بانڈی پورہ 56.73فیصد جبکہ بڈگام میں 50.18 فیصد تیسرے مرحلے میں ڈی ڈی سی میں ووٹ ڈالے گئے۔
ضلع وار تفصیلات دیتے ہوئے ایس ایس سی نے کہا کہ کشمیر صوبے کے ضلع کپواڑہ میں 46.25فیصد ، ضلع بارہمولہ میں 30.94 فیصد، ضلع گاندربل میں 24.69فیصد، شوپیان میں22.68، اننت ناگ میں21.64 فیصد اور ضلع پلوامہ میں10.87 فیصد ووٹران نے اپنے حق دہی کا استعمال کیا۔
اسی طرح جموں صوبے کے پونچھ ضلع میں 72.18 فیصد ، جموں ضلع70.44 فیصد ،کشتواڑ ضلع میں70.35فیصد ، سانبہ 70.15 فیصد ، رام بن 64.79 فیصد اور کٹھوعہ میں62.18فیصد ووٹرا ن نے ووٹ ڈالے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرپنچ پنچ حلقہ ہائے انتخابات جن میں تیسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے کی ووٹ شماری پولنگ بند ہونے کے فورا کی جائے گی اور اسی وقت نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img