جموں پولیس نے ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ سے قبل ایک شخص سے نقدی رقم برآمد کی

جموں پولیس نے ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ سے قبل ایک شخص سے نقدی رقم برآمد کی

جموں،//جموں پولیس نے جمعے کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے تسرے مرحلے کی پولنگ شروع ہونے سے قبل ایک شخص کو بھاری نقدی رقم کے ساتھ دھر لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دومانا علاقے کے ملکیہ مہرہ گاؤں میں رائے دہندگان میں روپے تقسیم کرنے کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس کی ایک ٹیم نے ایک گاڑی کو روکا اوراس میں سوار ایک شخص کو دھر لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے موصوف شخص کی تحویل سے 58695 روپے نقد برآمد کئے۔
گرفتار شدہ کی شناخت گورو شرما عرف گولڈی ساکن پٹنیال کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موصوف شخص یہ نقدی رقم رائے دہندگان میں تقسیم کرنے کے لئے لے جارہا تھا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.