ڈی ڈی سی انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری،کہیں قطاریں تو کہیں سست رفتاری

ڈی ڈی سی انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری،کہیں قطاریں تو کہیں سست رفتاری
ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے کی پولنگ کا آغاز، 305 امیدوار میدان میں
sms sharing buttonسری نگر// جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو ووٹنگ کا آغاز ہوا۔حکام کے مطابق آج ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے اور پنچوں / سرپنچوں کے ضمنی انتخابات کو احسن اور پرامن طریقے سے منعقدکرانے کے لئے سیکورٹی کا اعلیٰ بند و بست عمل میں لایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں 33 حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے جن میں سے کشمیر ڈویژن کے 16 اور جموں کے 17 حلقہ انتخابات شامل ہیں۔
تیسرے مرحلے کی پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوگئی اور یہ سلسلہ دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ پیر پنچال اور چناب خطوں سے بھی پر امن ووٹنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں کہیں درمیانہ درجے اور کہیں بھاری پیمانے کی ووٹنگ ہورہی ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: پہلے2گھنٹوں میں8.33فیصد ووٹنگ درج

سرینگر// جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو پہلے دو گھنٹوں کے دوران8.33فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں صبح نو بجے تک3.14فیصد،بانڈی پورہ میں9.03فیصد، بارہمولہ میں1.78فیصد،گاندربل میں1.33فیصد،بڈگام میں8.14فیصد،پلوامہ میں1.75فیصد،شوپیان میں2.74فیصد،کولگام میں10.02فیصد اور اننت ضلع میں0.45فیصد ووٹنگ درج ہوئی۔
اسی طرح صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع میں صبح 9بجے تک11.76فیصد،رام بن میں8.76فیصد،ریاسی میں14.70فیصد،کٹھوعہ میں11.73فیصد،سانبہ میں17.50فیصد،جموں میں15.22فیصد،راجوری میں15.21فیصد اور ضلع پونچھ میں12.15فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر2.91فیصد جبکہ صوبہ جموں میں صبح نو بجے تک13.59فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.