تیسرے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

تیسرے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی// چین کی مانگ میں اضافے سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں سرخی سےسرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز مسلسل تیسرے روز بھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل میں 21 سے 24 اور پٹرول میں 17 سے 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔
آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 23پیسے بڑھ کر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اگست کے بعد ڈیزل کی قیمت 73 پیسے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ پٹرول میں 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 82.86 روپے اور ڈیزل کی قیمت 73.07 روپے ہوگئی۔
تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ پندرہ روز کے دوران 12 مرتبہ پٹرول کے دام 1.80 روپے فی لیٹر بڑھائے ہیں جبکہ ڈیزل 2.61 روپے مہنگا ہوا ہے۔
تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 19 پیسے کے اضافے سے 89.52 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 24 پیسے اضافے سے 79.66 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 19پیسے اضافے سے 84.37 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے اضافے سے 76.64 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
چنئی میں بھی پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے سے 85.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 21 پیسے اضافے سے 78.45 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح رہیں….
دہلی 82.86 73.07
ممبئی 89.52 79.66
چنئی 85.76 78.45
کولکتہ 84.37 76.64
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.