کشمیر: خشک موسم کے بیچ برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

کشمیر: خشک موسم کے بیچ برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

سری نگر، // وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 4 اور 5 دسمبر کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے جبکہ 7 اور 8 دسمبر کو درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔

ادھر جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر نو روز کے بعد بدھ کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی جبکہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی ہی ہیں۔

وادی کشمیر میں جمعرات کو موسم خشک مگر ابر آلود رہا اور آفتاب نے بھی دن میں کئی بار بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کامیاب کوششیں کیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو موسم خشک رہے گا تاہم جمعے کی شام کو وادی کشمیر اور زوجیلا پاس پر ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔ ہلکی برف باری کا یہ سلسلہ 5 دسمبر کو بھی جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 7 اور 8 دسمبر کو درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جس سے سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہوسکتی ہے۔

 


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.