رکن پارلیمنٹ دیا کمار کی رپورٹ کورونا پازیٹو

رکن پارلیمنٹ دیا کمار کی رپورٹ کورونا پازیٹو

جےپور/ راجستھان میں راج سمند کی رکن پارلیمنٹ دیا کمار کی رپورٹ کورونا پازیٹو آئی ہے۔یہ اطلاع بدھ کی دیر رات انہوں نے خود اپنے ٹویٹر اور دیگر فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعہ دی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی جنرل سکیرٹری دیا کمار نے پچھلے دنوں اپنے رابطے میں آئے لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کرانے اور قرنطینہ میں رہنے کی صلاح دی ہے۔ وہ بدھ کو راج سمند ضلع میں منعقد مختلف پروگراموں میں بھی شامل ہوئیں۔

رکن پارلیمنٹ نے پچھلے دنوں میں پنچایتی راج الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ضلع کے کئی گاؤں میں مسلسل دورے کئے۔واضح رہے کہ راجسمند رکن اسمبلی کرن مہیشوری کا کورونا انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ 30 نومبر کو انتقال ہوگیا تھا۔


یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.