منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
21.1 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں رواں موسم سرما بہت سرد ہوگا: محکمہ موسمیات

سری نگر/ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں رواں موسم سرما کے دوران شدید سردی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کی ایک پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 3 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔
محکمہ کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں موسم سرما (ماہ دسمبر سے ماہ فروری تک) کے دوران درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہونے کی توقع ہے۔
ادھر وادی کشمیر میں گذشتہ شب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ محکمہ کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں سال گذشتہ ماہ نومبر کے اوائل میں ہی بھاری برف باری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کسانوں کو بے تحاشا نقصان سے دو چار ہونا پڑا تھا۔
(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img