کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: راہل-پرینکا

کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: راہل-پرینکا

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کا استحصال اور ان کی آواز کو دبا رہی ہے لیکن انہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔
مسٹر گاندھی اور مسز وڈرا نے کہا کہ یہ حکومت زبردستی کسانوں کی آوازو دبا رہی ہے لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ کسان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور جب وہ گونجتی ہے تو اس کی باز گشت پورے ملک میں سنائی دیتی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’مودی حکومت نے کسان پر ظلم کیا – پہلے کالے قوانین پھر چلائے ڈنڈے لیکن وہ یہ بھول گئے کہ جب کسان اپنی آواز اٹھاتا ہے تو اس کی آواز پورے ملک میں گونجتی ہے۔‘‘ کسان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہورہے استحصال کے خلاف آپ بھی ’اسپیک اپ فارمزکمپین ‘کے ذریعے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
محترمہ واڈرا نے کہا’’ نام کسان قانون، لیکن سارا فائدہ ارب پتی دوستوں کا، کسان قانون کسانوں سے بات کئے بغیر کیسے بن سکتا ہے ؟ ان میں کسانوں کے مفادات کو کیسے نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کو کسانوں کی بات سننی ہوگی۔ آئیے ہم کسانوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں‘‘۔

(یواین آئی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.