دیررات وزراکی اعلی سطحی میٹنگ، کسانوں کا احتجاج جاری، ہریانہ کے کسانوں کا دہلی مارچ کا اعلان

دیررات وزراکی اعلی سطحی میٹنگ، کسانوں کا احتجاج جاری، ہریانہ کے کسانوں کا دہلی مارچ کا اعلان

نئی دہلی ،/ قومی دارالحکومت دہلی میں کسانوں کےجاری احتجاج و مظاہرہ سے فکر مند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے دیر رات میٹنگ کی ، جبکہ دوسری جانب کسان تنظیموں نے حکومت سے بات چیت کیلئے کسی بھی شرط کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
نڈا ، شاہ اور تومر نے کسانوں کی حکمت عملی کے حوالہ سے دیر رات بات کی لیکن اس کی کوئی سرکاری تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکی۔ شاہ نے کسانوں رہنماؤں کو روڈ جام ختم کرکے اور براری میدان میں آکر جمہوری انداز میں احتجاج کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ ایسا ہونے کے ساتھ ہی اگلے دن کسانوں سے بات چیت کی جائے گی۔
کسان رہنما یوگندر یادو نے کہا ہے کہ کسان تنظیمیں مذاکرات کے لئے حکومت کی کسی بھی شرط کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ کل کسان تنظیموں کی میٹنگ ہوئی جس میں پنجاب کی 20 سے زیادہ کسان تنظیموں نے احتجاج و مظاہرہ کے مقام پر ہی بات چیت پر اصرار کیا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.