منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

چین نے ڈوکلام میں آباد کیا گاؤں، نئی سیٹلائٹ امیج میں دعویٰ، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ

چین نے ڈوکلام میں آباد کیا گاؤں، نئی سیٹلائٹ امیج میں دعویٰ، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ

ڈوکلام کی ایک نئی سیٹلائٹ امیج منظر عام پر آئی ہے۔ اس میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین نے ڈوکلام میں ایک گاؤں آباد کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چند کلومیٹر کی سڑکیں بھی تعمیر کی گئیں۔

راہل گاندھی، تصویر آئی این سی

چین کی توسیع پسندانہ پالیسی کو لے کر راہل گاندھی مرکز میں مودی حکومت کے ذریعہ اختیار کردہ حکمت عملی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ہند-چین سرحدی تنازعہ پر ایک بار پھر مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈوکلام پر آئی سیٹلائٹ کی نئی تصویر کو لے کر راہل گاندھی نے مرکز پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے ٹوئٹ کیا ’’چین کی زمینی سیاست حکمت عملی کی حقیقت کا مقابلہ پی آر کے ذریعہ چلائی جا رہی میڈیا حکمت عملی سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہی عام بات ہندوستانی حکومت کو چلانے والوں کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔‘‘

ڈوکلام کی ایک نئی سیٹلائٹ امیج منظر عام پر آئی ہے۔ اس کا دعوی ہے کہ چین نے ڈوکلام میں ایک گاؤں آباد کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین نے ڈوکلام میں ایک گاؤں بنا لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چند کلومیٹر کی سڑکیں بھی تعمیر کی گئیں ہیں۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اعلی ریزولیشن سیٹلائٹ کی تصویروں کے تجزیہ کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ چین نے بھارت سے ملحقہ بھوٹان کی سرحد میں یہ گاؤں تعمیر کیا ہے، جس کے ثبوت ملے ہیں۔

میڈیا رپورٹ

Popular Categories

spot_imgspot_img