بڑودہ، گجرات میں بڑودہ شہر میں پانی گیٹ علاقے میں بدھ کے روز ایک سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 15 افراد زخمی ہو گئے۔ڈیشنل کمشنر پولیس چراغ کورڈیا نے بتایا کہ واگھوڈیا چوکڑی کی ویکُنٹھ سوسائٹی کے قریب آج صبح ایک ٹیمپو اور ٹریلر میں ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں ٹیمپو سوار
26 افراد میں سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 15 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے۔ یہ سبھی سورت سے درشن کے لیے پاواگاڑھ کی جانب جا رہے تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔
مودی کا بڑودہ سڑک حادثے پر اظہار درد و غم

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع بڑودہ میں سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت پر اظہار درد و غم کیا ہے۔مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا،’بڑودہ میں ہوئے سڑک حادثے سے دکھی ہوں۔ اس حادثے میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والوں کے تئیں میری تعزیت۔ دعا ہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے جلد صحتیاب ہو جائیں۔ جائے حادثہ پر انتظامیہ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے‘۔
یو این آئی




