منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

کپوارہ میں فوجی چوکی برفانی تودے کی زد میں آ گئی، ایک فوجی ہلاک دو زخمی

سری نگر،// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں ایک فوجی چوکی برفانی تودے کے زد میں آنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں گذشتہ شام قریب آٹھ بجے فوج کی روشن نامی چوکی ایک برفانی تودے کی زد میں آ گئی جس کے نیچے تین فوجی اہلکار دب گئے۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کو تودے سے باہر نکال کر فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک فوجی جوان کو مردہ قرار دیا۔
مہلوک فوجی جوان کی شناخت رائفل مین نکھل شرما کے بطور ہوئی ہے جو فوج کی 7 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ تھے جبکہ زخمی فوجی جوانوں کی شناخت رمیش چند اور سپاہی گوروندر سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img