بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی پر دھماکہ، فوجی افسر زخمی

سری نگر، / جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھمبر گلی بالاکوٹ سیکٹر میں دوران شب ہونے والے ایک دھماکے میں ایک فوجی افسر زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر بھمبر گلی بالاکوٹ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں تعینات ایک فوجی کیپٹن زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مضروب فوجی افسر کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر فوجی ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے۔

 

(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img