منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

بڈگام میں آگ کی ہولناک واردات، معروف شیعہ عالم آغا عبدالحسین کا رہائشی مکان تباہ، خود زخمی

بڈگام// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مین ٹاؤن میں جمعے کی علی الصبح آگ کی ایک ہولناک واردات میں معروف شیعہ عالم آغا سید عبدالحسین کا رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا اور اس کے متصل ایک چنار کے درخت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ آگ لگنے کی بنیادی وجہ الیکٹرک ہیٹر میں شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کی گاڑیوں و نفری اور مقامی لوگوں نے بہت ہی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img