جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

دہلی میں کورونا کے بڑھنے کی وجہ آلودگی ہے، اروند کیجریوال

آلودگی کے معاملے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، "پچھلے 10–12 سالوں سے ہر سال اکتوبر اور نومبر میں پرالی جلنے کی وجہ سے پورا شمالی ہندوستان پریشان ہے۔ تاحال اس کے بارے میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں لیا جا سکا۔ ہر سال اس وقت صرف شور مچایا جاتا ہے، سیاست ہوتی ہے۔‘‘

کیجریوال نے مزید کہا، "دہلی کے 24 گاؤں میں بائیو ڈی کمپوزر کو چھڑکنے کے 20 دن بعد سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 70 سے 95 فیصد تک ڈنٹھل گل چکی ہے، اس سے کسان خوش ہیں۔ اب حل نکل گیا ہے، اب باری حکومتوں کی ہے، کیا وہ اس کو عملی جامہ پہنائیں گی!‘‘

کیجریوال نے کہا، اس وقت دہلی میں کورونا بڑھ رہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ آلودگی ہے۔ دہلی کے عوام نے گذشتہ ماہ تک کورونا پر قابو پالیا تھا۔‘‘

Popular Categories

spot_imgspot_img