منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ارنب گوسوامی کو ممبئی پولیس نے کیا گرفتار! خودکشی کے پرانے معاملہ میں کارروائی

ممبئی: خودکشی کے ایک پرانے معاملہ میں ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ممبئی پولیس نے گھر میں داخل ہو کر ارنب کو گرفتار کیا ہے۔ انرب گوسوامی کو مہاراشٹر سی آئی ڈی نے 2018 میں انٹیریر ڈیزائنر انوائے نائیک اور ان کی ماں کومُد نائیک کی خودکشی کے سلسلہ میں گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار کے بعد ارنب کو علی باغ لے جایا گیا۔

خیال رہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے تاحال ارنب گوسوامی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ رپبلک ٹی وی پر چلائی جا رہی ایک ویڈیو میں اتنا ضرور نظر آ رہا ہے کہ پولیس ارنب کو گاڑی میں بیٹھا رہی ہے۔ چینل کا دعوی ہے کہ ارنب کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے۔ دریں اثنا، اس خبر کے ساتھ سوشل میڈیا پر #ArnabGoswami ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img