منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

سیکورٹی فورسز کا اننت ناگ میں ایک حزب جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر، 18 جون:سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گذشتہ رات دیر گئے قصبہ اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران عمران نبی ڈار نامی ایک جنگجو کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ جنگجو کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نے 10 مئی کو جنگجوﺅں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج کی فرسٹ آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے سیشل آپریشنز گروپ کی مشترکہ ٹیم نے بدھ کی شام اننت ناگ کے جنگلات منڈی ہسپتال سے ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت عمران نبی ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن ریڈونی کولگام کے بطور کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران 10 جون سے لاپتہ تھا اور اس نے حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔پولیس نے گرفتاری کے ضمن میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img