3روزکے دوران 6جنگجو،مدد گا رسمیت 7 ہلاکتیں، میجر زخمی،جنگجو مخالف آپریشنز جاری
سرینگرلور منڈا قاضی گنڈ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان تصادم آرائی میں 3جنگجوجاں بحق ہوئے ہیں۔اس دوران جنوبی کشمیر میں گزشتہ تین روز کے دوران 6جنگجوایک مدد گار سمیت7مارے گئے ،جبکہ طرفین کی فائرنگ میں ایک فوجی میجر بھی زخمی ہوا۔محاصروں گولہ باری اور طرفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ماہ رمضان کے باجود سخت ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق قاضی گنڈ کے لور منڈا علاقے میں سوموار کے صبح فورسز اور جنگجوﺅں کے دمیان ایک تصادم آرائی میں 3جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا سوموار کے صبح 9RRسی آر ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مٹن پورہ منڈوا علاقے میں جنگجوﺅں کے موجود گی کے حوالے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعداتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو پورے گاﺅں کو محاصرے میں لیا ،اور گاﺅں کی طرف جانے والی تمام راستوں کو سیل کیا گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا فورسز نے بستی کو سخت محاصرے میں لینے کے بعدنماز فجر کے بعد گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا،اس دوران جب فورسز کی تلاشی پارٹی اس گھر کے نذدیک پہنچ گئی جہاں جنگجوﺅں چھپے بیٹھے تھے۔اس دوران جنگجوﺅں نے تلاشی پارٹی پر شدید فائرنگ شروع کی ہے جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ،جو کئی گھنٹوں تک جا ری رہا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا اس دوران اس جھڑپ میں 3جنگجوﺅں جاں بحق ہوئے ہیں ،جن کی شناخت کرنے کا عمل جاری تھا،جبکہ فورسز کو یہاں اور ایک جنگجوﺅں کے چھپے ہونے کا شبہ تھا جس کے نتیجے میں یہاں شام دیر گئے تک تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔اس دوران فوج کے چنار کارپس نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ لور منڈا جھڑپ میں 3جنگجومارے گئے ہیں جبکہ تلاشی کارروائیاں جاری ہے ۔ ادھرپولیس نے گزشتہ رات کی تصادم آرائی جس میں 4جنگجوﺅں کے مارے جانے خبر کی پولیس نے پیر کے روز اس بات کی وضاحت کی کہ ضلع کولگام کے گدر نامی گاوں میں جنگجوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہوئی جھڑپ کے مقام سے صرف ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔یاد رہے کہ پولیس نے گذشتہ رات دیر گئے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ مسلح تصادم کے دوران 4 جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کی طرف سے ایک ٹویٹ میں آج بتایا گیا کہ ضلع کولگام میں انکاونٹر کے مقام سے ابھی تک محض ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔علاقے میں فورسز کی تلاشی کارروائی جاری تھی۔تاہم پولیس نے جاں بحق جنگجو کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ پولیس نے گذشتہ شام بتایا تھا کہ کولگام دمحال ہانجی پورہ، روڑ پر واقع اچھ تھل اور پران ہل کے نزدیک نالہ ویشو کے کنارے قائم گدر نامی گاوں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔جس کے بعد وہاں جھڑپ شروع ہوئی جس میں پہلے 2اوربعد میں مزید 2جنگجو مارے گئے ہیں ۔اس دوران سوموار پولیس نے بتایا یہاں صرف ایک جنگجوﺅں مارا گیا ہے۔اور ایک افسر گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوا ۔خیال رہے جنوبی کشمیر میں ماہ رمضان کے پہلے ہی دن سے سوموار بعد دو پہر تک 6جنگجوﺅں اور انکا ایک معاون سمیت 7افرادمارے گئے ہیں۔25اپریل کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے گوری پورہ میں 3جنگجوﺅں اور انکا ایک ہمدرد ایک تصادم آرائی میں جاں بحق ہوا ہے۔اسی طرح 26اپریل کی شام کولگام میں تصادم آرائی میں پولیس بیان کے مطابق ایک جنگجوﺅں مارا گیا ہے جبکہ تیسرے روز یعنی سوموار کے صبح لور منڈا میں ایک تصادم آرائی میں 3جنگجوﺅں مارے گئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں سے اطلاع دی ہے یہاں گزشتہ تین روز سے جنگجوﺅں مخالف کارروائیوں میں مزید شدت لائی گئی ہے جس دوران یہاںہر روز کسی نہ کسی گاﺅں دیہات میں تلاشی کارروائیاں انجام دی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا اگر چہ عام حالات میں یہ لوگوںکے لئے کوئی خاص مسئلہ نہیںتاہم ماہ رمضان کے دوران جھڑپئیں ،محاصروں اورتلاشی کارروائیوں اور گولہ باری کے نتیجے میں عام لوگ پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔





