بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
4.6 C
Srinagar

کرونا سے پوری دنیا میں 2.06 لاکھ ہلاکتیں، تقریبا 30 لاکھ متاثرین

یجنگ/جنیوا/نئی دہلی، 27 اپریل :عالمی وبا کرونا وائرس  (کووڈ۔19)  پوری  دنیا  میں کہرام مچارہا ہے اوراب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس  وبا سے دو لاکھ  سے زیادہ لوگوں کی  موت ہوچکی  ہے اور تقریبا تیس لاکھ لوگ اس  سے متاثر ہیں۔
جان ہاپکنس  یونیورسٹی  کے سائنس  اینڈ  انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس  ای) کی جانب سے جاری کئے  گئے تازہ اعدادوشمار   کے مطابق پوری  دنیا میں  کرونا  وائرس  سے مجموعی طور سے 2948484 لوگ متاثر  ہوچکے ہیں جبکہ  اس سے مرنے والوں  کی  تعداد بڑھ کر 206074 ہوگئی ہے۔ پوری دنیا میں اب تک  864673 لوگ اس کے انفیکشن سے  پوری طرح ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے  پیرکو جاری کئے  گئے  تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے  32 ریاستوں اور مرکز کے  زیر انتظام ریاستوں میں اب  تک 28380 لوگ اس سے  متاثر ہوئے ہیں  اور ابھی  تک  اس  وائرس سے 886 لوگوں کی موت  ہوچکی ہے۔ ملک میں  اب  تک 6362 لوگ اس کے انفیکشن  سے  پوری  طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔
جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے  جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس  سے  دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
دنیا کا سپرپاور امریکہ میں یہ  وبا خطرناک  صورت حال اختیار کرچکی ہے۔ یہاں اب تک 965426  لوگ  اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ انفیکشن کی  وجہ  سے مرنے  والوں کا اعدادوشمار  54856 ہوگیا ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 106988 لوگ ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔
یورپ میں سب  سے  سنگین طور سے متاثر ملک  اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے  اب  تک 26644 لوگوں کی  موت ہوچکی  ہے اور اب تک 197675 لوگ اس سے متاثر ہوئےہیں جبکہ 64928 متاثرین صحت مند ہوکرگھر لوٹ چکے  ہیں۔
اسپین کووڈ۔19  کے انفیکشن  سے سب سے  زیادہ متاثر  ہونے  والے ممالک کی فہرست  میں  امریکہ  کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔  یہاں اب تک  209465 لوگ اس کی زد میں آچکے  ہیں  اور 23521 لوگوں کی اس کی  وجہ  سے موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا  117727 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔
اس  عالمی وبا کے مرکز چین  میں اب تک82830  لوگ متاثر ہوئے  ہیں اور 4632 لوگوں کی  موت ہوئی ہے۔  اس وائرس کے سلسلے میں تیارکی گئی ایک  رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے  80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے  لوگوں  کے تھے۔ اس  درمیان کرونا وائرس سے  انفیکشن اور موت کے معاملے  میں یورپی ملک فرانس  اور جرمنی  میں  بھی حالت کافی خراب  ہے۔
فرانس میں اب  تک 162220 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں  جن میں سے  22856 لوگوں کی موت ہوچکی  ہے جبکہ  جرمنی  میں کرونا  وائرس سے  155193 لوگ متاثر ہیں  اور 5750 لوگوں  کی  موت ہوچکی  ہے۔

برطانیہ  میں بھی حالات مسلسل  خراب  ہوتے  جارہے ہیں جہاں 152840 لوگ اس سے متاثر ہوئےہیں اور اب  تک 20732 لوگوں کی اس  کی وجہ سے موت ہوچکی  ہے اور صرف 778 مریضوں کو  ہی  علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ ترکی میں کرونا سے متاثروں کی  تعداد بڑھ کر ایک لاکھ  کو پار کرکے  110130 ہوگئی  ہے اور اس سے اب تک 2805 لوگوں کی موت  ہوچکی ہے۔
کرونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک  ایران میں 90481 لوگ  اس سے متاثر  ہوئے ہیں  اب تک 5710 لوگوں کی  اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ دیگر ممالک  کی طرح روس  میں بھی کووڈ۔19  کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ روس میں اب تک کرونا انفیکشن کی  وجہ سے 87147  معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ  747 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوچکی  ہے۔
کرونا سے  بلجیئم میں 7094، نیدرلینڈر میں 4518، برازیل میں4016،  کناڈا میں 2516، سوئڈن میں  2194، سوئٹزرلینڈ میں 1578، میکسیکو  میں  1351،آئرلینڈ میں  1063، پرتگال میں 903، انڈونیشیا میں  765،  رومانیہ میں 608،ایکواڈور میں 576، آسٹریا  میں542 ، پولینڈمیں 526،  فلپائن  میں 511، ڈنمارک میں 422   اور جنوبی  کوریا میں 243 لوگوں کی  موت ہوچکی  ہے۔
اس کے علاوہ پڑوسی  ملک پاکستان  میں کرونا وائرس کے اب تک 13106 معاملوں  کی  تصدیق ہوچکی ہے اور اس کی  وجہ  سے 272   سے زیادہ لوگوں  کی موت 

Popular Categories

spot_imgspot_img